31 اکتوبر 2012 - 20:30

کراچی میں شیعیان علی (علیه السلام) کا گورنر ہاؤس پر تاریخی دھرنا جاری ہے، دھرنے کو اب تک آٹھ گھنٹے گزر چکے ہیں۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق علما کا وفد کئی گھنٹوں سے مذاکرات کیلئے گورنر ہاؤس کے اندر  گیا ہوا ہے اور ابھی تک باہر نہیں آیا ہے، تمام کراچی سے شیعیان علی (علیه السلام) جوق در جوق دھرنے میں شامل هو رہے ہیں، مجمع اور تمام علما اور لیڈران کا کہنا ہے کہ اگر جلد ہی مطلبہ نا مانا گیا تو مذاکرات کا دروازہ بھی بند کر دیا جاے گا۔ اب تک ایک لاکھ مرد و خواتین گورنر ہاؤس پهنچ چکے ہیں۔  تمام ماتمی انجمنوں کا رات بھر گورنر ہاؤس پر شب داری  کا پروگرام۔  مختلف ماتمی انجمنوں نے اپنے ماتمیوں کو  گورنر ہاؤس بلا لیا۔  میڈیا نے اس دھرنا کا بایکاٹ کیا ہوا ہے. خواتین و بچوں  کی بہت بری تعداد گورنر ہاؤس پر موجود ہے۔  تفصیلات کے مطابق عسکری شہید کے قتل کی ایف ای آر جو کہ اصل مجرموں کے خلاف ہے حکومت نے کاٹنے سے انکار کر دیا تھا۔  اس ایف ای آر میں اصل مجرمان میں  ایس ایس پی  سی ای اے چوہدری اسلم اور اورنگ زیب فاروقی شامل ہیں۔  اس ماہ محرم میں شعیہ کلنگ میں یہ دونوں برے مجرم  شامل ہیں۔سورس: جعفریہ پریس

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110